بھارت،1785عہدوں پر ارد و مترجمین کی تعیناتی کی منظوری، بجلی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

بدھ 18 اپریل 2018 18:28

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے 1785عہدوں پر ارد و مترجمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی، بجلی پر سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں 21ایجنڈوں پر فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت نے اردو مترجم کیڈر ضابطہ 2016اور اردو مترجمین کے 1735عہدے وضع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

بجلی صارفین کو راحت دیتے ہوئے بجلی بل پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیہی گھریلو سنگل فیز صارفین کو فی یونٹ 3روپی45پیسے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈبل فیز والے گھریلو شہری صارفین کو ایک روپے 83پیسے ، دیہی سنگل فیز کنکشن پر 2روپے 92پیسے فی یونٹ اور غیر گھریلو شہری ڈبل فیز پر 53پیسے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :