سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیافل بنچ تشکیل دے دیا ‘نیابنچ سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دیدیا

بدھ 18 اپریل 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیافل بنچ تشکیل دے دیا ‘نیابنچ سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر متاثرین سراپا احتجاج تھے جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو تمام مقدمات چھوڑ کر سانحہ ماڈل ٹان کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی ہدایت کی تھی اور لاہورہائیکورٹ کو زیرالتوا درخواستوں پر 2 ہفتے میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھاسپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹان سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ،جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ درخواستوں پرسماعت کریگا،دیگر ججز میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس سرداراحمدنعیم شامل ہیں۔