ٹنڈو الہیار :اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے خلاف بھیل برادری کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 اپریل 2018 19:27

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے خلاف بھیل برادری سے تعلق رکھنے درجنوں مرد خواتین بچوں کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بااثر زمیندار کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن زمیندار کی جانب سے ہونے والے تشدد کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے سوڈو بھیل نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کے بااثرزمیندار کی زرعی زمین پر ہم کام کرتے تھے اور ہماری جانب سے اجرت مانگنے پر زمیندار نے ہمیں قید کرنے کی دھمکی دی اور ہمارے انکار پر زمیندار کے ساتھیوں نے ہمارے گھروں پر حملہ کردیا اور ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہمارے گھروں کے سامان کی توڑ پھوڑ کی اور دھمکی دی کہ تم سب زرعی زمین پر کام کرنے کے لئے آجائوں ورنہ اس کا انجام برا ہوگا انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بااثر زمیدار سے تحفظ فراہم کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :