آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 19:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) جمعرات 19 اپریل کو صبح 10:00 بجے تا دن 14:00 بجے تک غوری، ہرو فیڈرز، صبح08:00 بجے تا دن 17:00 بجے تک غور غشتی فیڈرز، صبح 09:30 بجے تادن 15:00 بجے تک جرموٹ فیڈرز، صبح10:00 بجے تادن 18:00 بجے تک اسلام آباد کلبI&II فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک ترلائی، اقبال ٹائون ،دھرابی ، دھمیال II-، 502ورکشاپ، اڈیالہ، کلیال فیڈرز، ، صبح09:00 بجے تادن 13:00 بجے تک گرجا روڈ فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :