دستکاری کے مقابلہ کے لئے دستکاروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 20اپریل تک توسیع

بدھ 18 اپریل 2018 19:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دستکاروں کے مابین مقابلہ کے لئے دستکاروں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 20اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے - قبل ازیں دستکاروں کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں اپنی رجسٹریشن کے لئے 17اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی - دستکار اپنی رجسٹریشن کے لئے 051-9292105 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔