تھر کول منصوبہ پرجاری کام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ،حسیکو ترجمان

بدھ 18 اپریل 2018 19:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) حیسکو ترجمان مطابق سی پیک منصوبے کے تحت تھر کول کا کام تیزی سے جاری ہے ،جس کی وجہ سے 500 کے وی 3سرکٹ جامشورو مورو سے رحیم یار خان کی ٹاور لوکیشن نمبر 599 اور 116 سے 117 اور 119 سے 120 تک بجلی کی لائنوں کی مرمت اور چیکنگ کی وجہ سی132کے وی ٹنڈو الہیار گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی سٹی2- ، فیڈر۔ 66 کے وی مٹھی گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی مٹھی فیڈر۔

(جاری ہے)

اور 66 کے وی مٹیاری گرڈاسٹیشن کے ٹیوب ویل 1- ، فیڈرسے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی مختلف اقات اور دنوں میں معطل رہیگی ان میں 18اپریل سے 21اپریل تک ٹنڈو الہیار میں صبح8بجے سے شام7بجے تک 18اپریل سی24اپریل تک مٹھی میں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک اور18اپریل سے 24اپریل تک 18اپریل سی2مئی تک مسو بھرگڑی ، الھہ ڈنو ساند اور عالم شاہ وغیرہ میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :