بلوچستان حکومت کا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کرنیکا فیصلہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان حکومت نے آنیوالے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت جو کہ اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں تقریبا ڈیڑھ ماہ کا عرصہ باقی ہے اور آخری بجٹ آئندہ کچھ دنوں میں پیش کرنے جا رہی ہیں صوبائی حکومت نے میں بلوچستان کے لاکھوں ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تقریبا ً20 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :