ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

بدھ 18 اپریل 2018 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے اپنے دفتر میں جیکب آباد جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرسزکے اجلاس کی صدارت کی جس میں چیئرمین ایچ آر کمیٹی جان محمد میمن، ممبر جی آئی ایم ایس و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد پناہ اوڈو، ڈائریکٹر محمد علی لغاری، ایڈیشنل کمشنر ون لاڑکانہ محمد نواز، اسسٹنت کمشنر جیکب آباد بلاول اور ادارے سے منسلک افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ادارے میں فنڈس اور سہولیات موجود ہیں لیکن کام کم کیا جا رہا ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بالا عہدوں پر مقرریوں کے لیے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت کی اجازت لی جائے جبکہ نچلی سطح کے عہدوں کو پر کرنے کے لیے این ٹی ایس کے تحت پاس ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز میرٹ کی بنیاد پر کرکے کانٹریکٹ کے تحت مقرریاں کی جائیں جو بورڈ آف ڈائریکٹرس اور ایچ آر کمیٹی کے منظوری سے مشروط ہوں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر محمد علی نے بتایا کہ ادارے میں 228 مختلف اسامیاں اور 20 کنسلٹنٹ کی نشستیں خالی ہیں جن پر انٹرویوز 28 سے 30 اپریل پر منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :