کوئٹہ ، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دکاندار کو قتل

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی

بدھ 18 اپریل 2018 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ تھانہ سٹی کی حدود میں عبدالستار روڈ پر واقع سپیئر پارٹس کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکاندار محمد آصف سکنہ علمدار روڈ موقع پر ہلاک ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا حملہ آور موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش ہسپتال منتقل کر دی مقتول کو پانچ گولیاں لگی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی۔