اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ مزید تاخیر کا شکار

نیا ائیرپورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہو گا،فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی کے دورے کے موقع پر کیا گیا،سول ایویشن حکام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اپریل 2018 20:04

اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ مزید تاخیر کا شکار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) :اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔سول ایویشن حکام کا کہنا تھا کہ نیا ائیرپورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہو گا،فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سول ایویشن کے مطابق نیا ائیرپورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہو جائے گا۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے میں تاخیر کا فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر ہوابازی کے دورے کے موقع پر کیا گیا ۔انکا کہنا تھا کہ مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ابھی تصب شدہ مشینری کا مزید ٹرائل کیا جائے تا کہ آپریشنل ہونے کے بعد کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :