شمالی کوریاکے رہنما کے ساتھ تاریخی ملاقات کیلئے پانچ مقامات پرغورہورہاہے ،ملاقاات جون کے اوائل اوراس سے پہلے ہوگی ،ٹرمپ

بدھ 18 اپریل 2018 21:01

پالم بیچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے انکشاف کیاہے کہ شمالی کوریاکے رہنماکم جونگ ان کے ساتھ تاریخی ملاقات کیلئے پانچ مقامات پرغورہورہاہے ،جوکہ جون کے اوائل اوراس سے پہلے ہوگی ۔ ٹرمپ نے فلوریڈامیں جاپانی وزیراعظم شنزوایبے کی میزبانی کے موقع پرکہاکہ مختلف ملاقاتوں اورمشاورت پرانحصارہوگا،ہم کم جونگ ان کے ساتھ بہت جلدبات چیت کریں گے۔

غالباًیہ ملاقات جون کے اوائل یااس سے پہلے ہوجائے گی ،خیال کیاجاتاہے کہ صورتحال اچھی طرح سے آگے بڑھے گی ،اس بات کے امکانات بھی موجودہیں کہ شایدچیزیں اچھی نہ جائیں اورہم ملاقاتیں نہ کرسکے اورہم اسی سخت راستے پرسفرجاری رکھیں جس کاہم نے انتخاب کیاہواہے ۔

(جاری ہے)

ڈٹرمپ نے شمالی کوریاکے جوہری پروگرام کے حل کے پہلوپرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کم جونگ ان کے ساتھ اپنی تاریخی ملاقات کیلئے تیاری میں پیانگ یانگ کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطے قائم کئے تھے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عالمی مسئلے کے حل کابڑاموقع موجودہے ،ہمارے شمالی کوریاکے ساتھ انتہائی اعلیٰ سطح پربراہ راست رابطے ہوئے تھے اورمزیدکہاکہ کم کے ساتھ ملاقات جون کے اوائل یااس سے قبل متوقع ہے ،وہ اس سے پہلے عندیہ دے چکے ہیں پانچ مقامات پرغورہورہاہے۔