محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 18 اپریل 2018 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں واقع سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی آسامیوں کو پرکرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں گریڈ انیس کی اس آسامی پر درخواست گزاروں کی سکروٹنی کئے جانے کے بعد درخواست گزاروں سے انٹرویو لئے جائیں گے اور کامیاب امیدواروں کو ٹیچنگ ہسپتالوں کا ایم ایس تعینات کر دیا جائیگا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے چلڈرن ہسپتال لاہور کے میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے بھی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :