مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس کی زیر صدارت جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع حیدرآباد کا اجلاس

بدھ 18 اپریل 2018 21:32

حیدرآباد18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع حیدرآباد کااہم اجلاس مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش کی زیر صدارت نگینہ مسجدحیدرآباد میں ہوا جس میں صوبائی نائب صدر ناظم علی آرائیں ،ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ اشفاق حسین قادری ،حافظ رضوان نقشبندی،محمد ارشاد نقشبندی،محمد رضوان شیخ ،محمد عارف قائم خانی،چاند نبی ،عابد شیخ ،مقصود سنار،غلام رسول کھتری ،محمد عدنان ،محمد جاوید،حافظ بلال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ا جلاس میں ضلع حیدرآباد کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں ،ڈسپلے سنٹر کے قیام، نادراآفس کی پھلیلی سے منتقلی،رکنیت سازی کیمپ ،طویل لوڈشیڈنگ ،بدبودار مضمر صحت پانی کی فراہمی ،مین پوری گٹکے کی کھلے عام فروخت ،شراب خانوں سے پولیس کی نگرانی میں شراب کی فروخت ،ٹریفک پولیس کی شہریوں کو بلاجواز پریشان کرنے سمیت صحت و صفائی اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیدرآباد کی رونقیں بحال کرنے اور عوام کو بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جمعیت علماء پاکستان بھرپور تحریک چلائے گی ۔