حضرو 9روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:32

حضرو ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) حضرو کے نواحی علاقے غورغشتی سے 9روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد غازی بروتھا نہر میں پھینک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل غورغشتی خالق زمان خالقی کا نوجوان ماموں زاد بھائی عبدالرحمان رات کے وقت اپنے گائوں سے لاپتہ ہو گیا تھا جسکو نامعلوم قاتلوں نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد غازی بروتھا نہر میں پھینک دیا تھا ۔پولیس نے نعش کا پوسٹ پارٹم کروانے کے بعد نعش وارثان کے حوالے کر دی ۔نوجوان عبد الرحمان کی نماز جنازہ غورغشتی میں ادا کر دی گئی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی نوجوان عبد الرحمان کی نعش ملنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :