ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کا عمل جاری

بدھ 18 اپریل 2018 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کا عمل جاری ہے،24 اپریل تک جاری رہنے والی اس مہم کے بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے حتمی فہرستیں مرتب کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق اگر 18سال کے ہوگئے ہیںتو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ووٹ کا اندراج کراسکتے ہیں، اگر گھر تبدیل کرنے کے بعد ووٹ اپنے پتے کے قریب منتقل کرانا چاہتے ہیں توکراچی کے تمام اضلاع میں قائم ڈسپلے سینٹرز کا رخ کریں۔

(جاری ہے)

ڈسپلے سینٹر میں اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا نہ بھولیں، یاد رہے خاندان کے وفات پاجانے والے افراد کے ووٹ کا اخراج بھی آپ کی ذمے داری ہے۔ملک بھر میں جاری اس مہم کے بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے نئی انتخابی فہرستیں مرتب کریگا، انتخابی فہرستیں منجمد ہونے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے۔انتخابی فہرستیں درست ہوں گی تو شفاف انتخابات کے بطن سے حقیقی جمہوریت جنم لے گی، آپ کے ووٹ کے اندراج، اخراج یا درستگی کے لیے الیکشن کمیشن کے ڈسپلے سینٹرز 24 اپریل تک آپ کے منتظر ہوں گے۔