شازیہ بی بی زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کو سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی میں پیش کیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:39

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) شازیہ بی بی زیادتی کیس میں گرفتار ملزم پولیس کے معطل سب انسپکٹر غلام سرورکو سیشن کورٹ ڈیرہ مراد جمالی میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا معزز عدالت نے شازیہ بی بی ذیادتی کیس کو مزید تفتیش کیلئے کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے کیس کو کرائم برانچ کے حوالے کرنے کیلئے متاثرہ لڑکی کے وکیل جہانزیب قمبرانی نے معزز عدالت میں دی تھی واضع رہے کہ ڈی ایس پی سرکل کی سربراہی میں بننے والی پانچ رکنی ٹیم اب تک کسی نتیجے پر پہنچ نہ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :