فتح جنگ ،پولیس تھانہ نیو ایئر پورٹ نے منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان گرفتارکر کے چرس اور شراب برآمدکرلی

بدھ 18 اپریل 2018 21:39

فتح جنگ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پولیس تھانہ نیو ایئر پورٹ نے منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان گرفتارکر کے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ سرکل کے تھانہ نیوائیر پورٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران اے ایس آئی نثار خان نے ملزم پرویز خان ولد ایوب خان سے جامہ تلاشی کے دوران پسٹل تیس بور معہ دو عدد ضرب رائوند برآمد کر کے ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران ملزم قربان علی خان ولد صادق محلہ غربی قطبال کے قبضے سے ایک کلو 300گرام چرس اعلیٰ کوالٹی برآمد کر لی ایک اور کاروائی میں پولیس نے کنیال روڈ پر دوران گشت پڑتال ملزم افتخار احمد ولد ممریز سکنہ جنگل کے قبضے سے 10لیٹر شراب برآمد کی پولیس نے تمام ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزمان کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :