پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے 105 ملازمین کی اگلے سکیل میں ترقی

ترقی پانے والے اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتربنائیںگے ،پروفیسر غیاث النبی طیب

بدھ 18 اپریل 2018 22:05

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اورلاہور جنرل ہسپتال کے 105 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی، اس سلسلے میں محکمانہ احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ،ٹائم سکیل پروموشن کے تحت ترقی پانے والوں میں ایل جی ایچ کے 62 اور پی جی ایم آئی کے 43 ملازمین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتربنائیںگے اورپیشہ وارانہ سرگرمیوں کومریضوں کی بہتری کیلئے استعمال کریں گے۔

پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق پی جی ایم آئی اور ایل جی ایچ کے ملازمین کو بروقت اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ میں اضافے کے علاوہ ملازمین کی عزت بڑھے گی اور وہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔پرنسپل نے کہا کہ آئندہ بھی ان اداروں کے ملازمین کے حقوق و فلاح بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :