کاشتکاروں کو باردانہ کا اجرائ24اپریل سے کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنرڈی جی خان

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

ڈی جی خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ ضلع کے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجراء 24اپریل سے کیا جائے گاجس کیلئی20اپریل تک درخواستیں طلب کی جار ہی ہیں زیادہ کاشتکاروں کو مستفید کرنے کیلئے دس ایکڑ تک کیلئے بار دانہ د یا جائے گا اعتراضات اور جائز مسائل کے حل کیلئے سنٹرز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں انہوںنے یہ بات گزشتہ روز گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران کاشتکاروں کے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبار ، سنٹرز کوآرڈینیٹرز اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کوٹ چھٹہ ، چوٹی زیریں ، شاہ صدردین ،شادن لنڈ اور دیگر گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا کاشتکاروں سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ فراہم سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع سے 96000میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے نو مراکز ڈیرہ غازیخان ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی ، رنداڈہ، شاہ صدردین ، شادن لنڈ ، تونسہ ، ریتڑہ اور ٹبی قیصرانی میں قائم کیے گئے ہیں۔