کاشتکار باردانے کے حصول کے لئے درخواستیں 20اپریل تک جمع کروائیں، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرساہیوال

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

چیچہ وطنی۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرساہیوال فیصل شریف نے کہا ہے کہ کاشتکار باردانے کے حصول کے لئے درخواستیں 20اپریل تک جمع کروائیں تا کہ شفا ف پروسیجر کے بعد باردانے کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے -ضلع میںکاشتکاروں سے 1لاکھ97 ہزار میٹرک ٹن خریدی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں21خریداری مراکز سنٹر قائم کئے جائیں گی-یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز بتائی -انہوں نے بتایا کہ باردانے کے حصول کے لئے درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنا رابطہ نمبر ضرور لکھیں ،درخواست جمع کرواتے وقت سنٹر کو آرڈینیٹر سے رسید ضرور لیں جس پر پرائرٹی نمبر لکھا ہو گا -فیصل شریف نے کہا کہ 24اپریل سے باردانے کا اجراء شروع کر دیا جائے گا اور یہ مرحلہ آئندہ 30روز تک جاری رہے گا -انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکاروں کو جیوٹ باردانہ فی بیگ 152.50روپے اور پولیتھین بیگ کیلئی36.65روپے سکیورٹی دینا ہو گی جبکہ 4ایکٹر تک کے کاشتکار گریڈ 17کے آفیسر کی شخصی ضمانت پر بغیر سکیورٹی کے بیگ حاصل کر سکتے ہیں-انہوں نے بتایا کہ امسال گندم کا فی من ریٹ 1300روپے رکھا گیا ہے اور خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی -