عطائی محکمہ صحت کے شکنجے میں آگئے

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

خانیوال۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) صوبہ بھر میں عطائیوں کی تعداد80ہزار سے تجاویز ضلع خانیوال میں219اتائیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع ایک دن میں48 عطائی محکمہ صحت کے شکنجے میں آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خانیوال سمیت صوبہ بھر میں عطائیوں کی تعداد80ہزار سے تجاوز کرگئی سپریم کورٹ کے حکم پر صوبہ بھر میں عطائیت کے خلاف آپریشن جاری ہے ضلع خانیوال میں مبینہ طورپر 319عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے گزشتہ روز محکمہ صحت نے جہانیاں میں19،میاں چنوں سے 10،خانیوال سے 12اور کبیروالا سے 7عطائیوں کے خلاف کارروائی کی جن کے کلینکس سیل کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :