سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ

بدھ اپریل 22:25

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں6ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1349ڈالر کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت450روپے اضافے سے 60000،دس گرام سونے کی قیمت386روپے اضافے سے 51428روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے اضافے سی780روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :