Live Updates

عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 اپریل 2018 21:32

عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18اپریل 2018ء ) عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے چوہدری نثار سے روابط قائم ہونے سے متعلق ردعمل دیا گیا ہے۔  عمران خان نے چوہدری نثار اور تحریک انصاف کے درمیان روابط قائم ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا چوہدری نثار سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا، تاہم تحریک انصاف کے کچھ لوگ چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے مریم نواز سے ڈکٹیشن لینے سے انکار کرتے غیرت کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو یہ بہت بڑا فیصلہ ہوگا۔ تاہم فی الحال چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات