امریکی خاتون ڈاکٹر کے منہ میں زندہ چمگادڑداخل ہوگئی

نیند کے دوران لگا خواب دیکھ رہی ہوں‘جاگنے کے بعد احساس ہوا منہ میں کوئی چیزہے. ڈاکٹر کرسٹیا ایڈلمین کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 30 اگست 2026 19:37

امریکی خاتون ڈاکٹر کے منہ میں زندہ چمگادڑداخل ہوگئی
ورجنییا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اگست ۔2026 ) امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کرسٹیا ایڈلمین کے منہ میں نیندکے دوران زندہ چمگادڑداخل ہوگئی کرسیٹا اپنے گھر میں قیلولہ کر رہی تھیں جب ان کی آنکھ کھلی تو ایک چمگادڑ ان کے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی. مقامی جریدے کے مطابق خاتون نے بتایا کہ انہیں لگامیں نیند کے دوران خواب دیکھ رہی تھی اور میں نے دیکھا کہ میں بہت پیارے چوہے کے ساتھ ہوں جو میرے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بیدار ہونے کے بعد ان کا ہاتھ منہ میں گیا اور کسی چیز کو پکڑ لیا جو پہلے انہیں لگا کہ وہ ایک ٹشو پیپر ہے.

(جاری ہے)

کرسٹیا ایڈلمین نے بتایا کہ جب میں نے محسوس کیا کہ اس چیز کی پشت پر چھوٹے بال ہیں اور کافی موٹی ہے تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ یہ کوئی چوہا نہیں، میں مسلسل چیخنے لگی کہ ایک چمگادڑ میرے منہ میں ہے، چمگادڑ میرے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے. انہوں نے فوری طور پر انٹرنیٹ پر سرچ کیا کہ ایسے حالات میں کیا کرنا چاہیے اور علم ہوا کہ چمگادڑ کو زندہ پکڑنا چاہیے تاکہ ریبیز ٹیسٹنگ کی جاسکے انہوں نے ایک بالٹی کے ذریعے چمگادڑ کو کامیابی سے قید کرلیا اس کے بعد انہوں نے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیا تاکہ معلوم کرسکیں کہ انہیں ربیز ویکسین کی ضرورت ہے یا نہیں.

انہوں نے بتایا کہ میرا ڈاکٹر دوست یہ سن کر پریشان ہوگیا حالانکہ وہ آسانی سے پریشان نہیں ہوتا، تو جب وہ پریشان ہوا تو میں بھی پریشان ہوگئی دوست کے مشورے پر کرسٹیا ایڈلمین فوری طور پر اس ہسپتال میں گئیں جہاں وہ کام کرتی تھیں اور ڈاکٹر سے معائنہ کرایا چمگادڑ کے ٹیسٹ میں ربیز کی تصدیق نہیں ہوئی مگر انہوں نے اس کہانی کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی مدد کی جاسکے.