اسلام آباد، انتظامیہ نے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے کلینک اور ہسپتال کو سر بمہر کر دیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ممنوعہ ادویات کی فروخت کرنے والے کلینک اور ہسپتال کو سر بمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد سردار شبیر احمد کی قیادت میں ٹاسک فورس نے آئی ایٹ مرکز میں چھاپے کے دوران ایک پرائیویٹ کارڈیک ہسپتال ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کردیا ۔ ہسپتال سے بھاری مقدا رمیں غیر قانونی ادویات برآمد ہوئیں جسے قبضے میں لے کر ہسپتال سیل کر دیا گیا ۔ٹیم نے آئی ایٹ مرکز میں ہی ایک sexolog clinic سے غیرقانونی ادویات برآمد ہونے پر کلینک کو سیل کردیا ۔۔۔۔