خریف سیزن2018ء کے دوران کھادوں کی مجموعی کھپت کا تخمینہ37 لاکھ57 ہزار ٹن

جمعرات 19 اپریل 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) آئندہ خریف سیزن2018ء کے دوران کھادوں کی مجموعی کھپت میں15.5فیصد کی کمی متوقع ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق خریف سیزن2018ء کے دوران کھادوں کی مجموعی کھپت کا تخمینہ37 لاکھ57 ہزار ٹن ہے جبکہ گذشتہ خریف سیزن کے دوران کھادوں کی کھپت کا حجم 43لاکھ40ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح خریف سیزن2017 ء کے مقابلہ میں خریف سیزن2018ء کے دوران کھادوںک ی مجموعی کھپت میں15فیصد سے زائد کی کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق خریف سیزن2018ء کیلئے یوریا کھادوں کی مجموعی کھپت کا اندازہ29 لاکھ59 ہزار ٹن لگایا گیا ہے جبکہ گذشتہ سیزن میں32 لاکھ97 ہزار ٹن یوریا کھاد استعمال ہوئی تھی اس طرح یوریا کھاد کی کھپت میں11.4 فیصد کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی کھپت کا اندازہ7 لاکھ82 ہزار ٹن ہے جو گذشتہ خریف سیزن2017ء میں10 لاکھ30 ہزار ٹن رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق خریف سیزن2017ء کے مقابلہ میں خریف سیزن2018ء کے دوران ڈی اے پی کھاد کی کھپت میں31.7 فیصد کی کمی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :