میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ اپنی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئی25 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی

جمعرات 19 اپریل 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ اپنی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئی25 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے کمپنی کی یومیہ پیداواری صلاحیت18 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی اطلاعات کے مطابق پیداوار میں اضافہ کے لئے کی جانے والی سرمایہ کا17فیصد رائٹ ایشو سے پورا کیا جائے گا جبکہ51 فیصد فنڈز بینک سے قرضوں کے ذریعہ اور بقیہ فنڈز کا بندوبست کمپنی اپنے ذرائع سے کرے گی۔

ایم ایل سی ایف نے اپنی پیداواری استعداد میں اضافہ کیلئے ڈنمارک کی کمپنی ایف ایل ایس مڈتھ اے ایس سے معاہدہ کیا ہے اور ایل سی بھی کھول دی گئی ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ نے کہا کہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ سے سیمنٹ کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا جس سے قومی معیشت کی ترقی اور فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :