لبنان میں پارلیمانی انتخابات 6 مئی کو ہوں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

بیروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) لبنان میں گزشتہ نو برسوں کے بعد پارلیمانی الیکشن 6مئی کو ہوں گے۔ یہ انتخابات گزشتہ برس منظور کیے گئے ووٹنگ کے نئے قوانین کے تحت ہوں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق لبنان میں آخری مرتبہ عام انتخابات جٴْون 2009 میں ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لبنانی پارلیمنٹ کے اراکین کی تعداد 128 ہے۔ چھ مئی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 597 بتائی گئی ہے۔ وزیراعظم سعد الحریری امید رکھتے ہیں کہ اٴْن کا انتخابی اتحاد الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ نئے انتخابی ضوابط کے تحت پہلی مرتبہ آزاد امیدوار بھی پارلیمان کا حصہ بن سکیں گے۔