ماسکو میں مقابلہ حسن، جرنلزم کی 18 سالہ طالبہ مس روس منتخب

جولیا اب مس ورلڈ اور مس یونیورس کے مقابلوں میں روس کی نمائندگی کریں گی

جمعرات 19 اپریل 2018 11:41

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) روس میں منعقد کئے گئے مقابلہ حسن میں ملک بھر سے حسینائیں شریک ہوئیں جس میں جرنلزم کی طالبہ اٹھارہ سالہ جولیا پولچھنا مس روس منتخب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مس روس منتخب ہونے پر جولیا پولچھنا کو اڑتالیس ہزار ڈالر کی رقم اور ایک کارتحفے میں دی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ مس روس کا ٹائٹل جیتنے پر بے انتہا خوش ہیں۔ جولیا اب مس ورلڈ اور مس یونیورس کے مقابلوں میں روس کی نمائندگی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :