کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی و گہائی کیلئے ریپرزکی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی و گہائی کیلئے ریپرزکو گیراجوں اور شیڈزسے نکال کر اچھی طرح صاف کرنے اور اسکے بلیڈز‘ فورک‘ کراپ لفٹر‘کنویئر‘ پاور سسٹم‘بیلٹس کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ ریپرکو اچھی طرح سے صاف کرکے ٹریکٹر کیساتھ لگاکر کھلی جگہ پر دھوپ میں کھڑاکریں اور ٹریکٹر کو چلاکر ریپر کے پرزوں کی آواز وحالت کو چیک کرلیںنیزجوپرزے زنگ آلود ہوچکے ہیں انہیں مٹی کے تل سے اچھی طرح صاف کرلیاجائے اور جو پرزے ٹوٹے ہوئے ہوں یا موجود نہ ہوں ان کی جگہ نئے پرزے لگالئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کٹرکے بلیڈتیزنہ ہوں تو ان کو اچھی طرح تیزکروالیاجائے تاکہ گندم کے دانوں کو نقصان نہ پہنچ سکے نیزاگر بلیڈبہت زیادہ گھس چکے ہوں تو اس ضمن میں کوتاہی نہ کی جائے کیونکہ گھسے ہوئے بلیڈ گندم کی کٹائی ٹھیک طرح سے نہیں کرتے اورکٹائی کے وقت گندم کے دانے بالیوں سے نکل کر ضائع ہوجاتے ہیں اس لئے فوری نئے بلیڈلگالئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :