جنترکی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین موزوں ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے جنترکی کاشت کیلئے ہلکی میرازمین کو موزوں قرار دیدیاہے اورکاشتکارو ں کو منڈی میں دستیاب جنترکی لوکل قسم کا بیج استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ ابھی تک جنترکی کوئی قسم منظو رنہیں ہوئی ورکئی نئی اقسام منظوری کے آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنترکی بطور چارہ و سبزکھاد کاشت کیلئی20 سے 25کلو گرام جبکہ بیج کیلئی10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشت کے وقت کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے اور وتر میں کاشت شدہ فصل کو پہلا پانی بوائی کی18سے 22دن کے بعد لگایاجائے۔

متعلقہ عنوان :