ادرک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ماہرین زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو ادرک کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار فصل کی کاشت کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کا نکاس اور ہوا کا گزراچھا ہو کا انتخاب کریں جبکہ کاشت سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار کرکے ا س میں4سے 5ٹرالیاں گوبرکی گلی سڑی کھادڈال کر 2سے 3بارہل چلائیں اور سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

کاشتکار ادرک کو بطور بیج کاشت کرنے کیلئے ادرک کی گنڈیاں جن کا چھلکا اتراہوا ہو استعمال کریں نیزبیج کو 15دن کیلئے ریت میں دبا دیں اور ریت پر ہر دوسرے تیسرے دن پانی چھڑکیں تاکہ ادرک اچھی طرح پھوٹ جائے ایک ایکڑ رقبہ میں ادرک کی کاشت کیلئے 640سے 720کلوگرام بیج استعمال کیاجائے اور ادرک کی کاشت 4سی6میٹرلمبی اور 2سی3میٹرچوڑی مستطیل نماکیاریوں میں کی جائے۔کاشتکاربیج کو 2سی3سینٹی میٹرگہرا دبائیںاوربوائی کے فوراً بعدزمین کو لکڑی کے برادے‘کمادکی کھوری ‘چاول کی پرالی‘ گوبر کی گلی سڑی کھاد یا گھاس سے ڈھانپ دیں تاکہ زمین کا وترخشک نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :