وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 98کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

جمعرات 19 اپریل 2018 12:13

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب 98کروڑ 87لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 8ارب 55کروڑ 64لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئی4کروڑ 50لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 13کروڑ54 لاکھ، نیشنل انڈوومنٹ فنڈ سکالرشپس کے لئے ایک ارب، جاوید اظفر کمپیوٹرسنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 8کروڑ 12 لاکھ،ینگ ڈویلپمنٹ فیلو پروگرام کے لئے ایک کروڑ 22 لاکھ ، پی پی ایم آئی سنٹر آف ایکسلینس کے لئے 4کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :