ایران کا زرمبادلہ کے معاملات میں ڈالر کی بجائے یوروکو استعمال کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 اپریل 2018 12:27

ایران کا زرمبادلہ کے معاملات میں ڈالر کی بجائے یوروکو استعمال کرنے ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایران کی حکومتی کابینہ نے صدرڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں زرمبادلہ کے معاملات سے ڈالر کے بجائے یورو سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایران کی تمام وزارتوں، محکموں، اور سرکاری کمپنیوں کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے کہ زر مبادلہ سے متعلق اپنے تمام امور اور اعداد و شمار میں یورو کو بنیاد بنائیں۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کو حکم دیا گیا ہے کہ اس سرکلر کی تاریخ سے یورو کی قیمت کا مستقل طور پر اعلان کیا جائے اور اس کو زرمبادلہ سے متعلق معاملات کی بنیاد قرار دیا جائے۔واضح ر ہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے زرمبادلہ کی قیمتوں میں کافی اتار چڑھاؤ رہا ہے جس کے بعد حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے اور اب ڈالر کی جگہ یورو سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :