اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے، نیتن یاھو کا ایران کو انتباہ

ہمارے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار پڑوسیوں کی اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے،بیان

جمعرات اپریل 12:30

اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے، نیتن یاھو کا ایران ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے نام لیے بغیر ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی شخص کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پر اپنا دفاع کرے گا۔نیتن یاھو نے کہا کہ ہم اپنے ان پڑوسیوں کی مسلسل اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے جوہمارے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے کسی بھی خطرناک ہاتھ کو بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیا جائے گا۔