عمران بخاری کی مصروفیات میں اضافہ

جمعرات 19 اپریل 2018 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اداکار و ماڈل عمران بخاری کی مصروفیات میں اضافہ ،لاہور اور کراچی کے ٹی وی ڈراموں میں دھڑ ادھڑ کاسٹ کیے جانے لگا ۔

(جاری ہے)

کراچی سے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری کامیابی میں ماں اور باپ کی دعائیں شامل ہیں جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر ہوں ۔ ان دنوں میں میری ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے جبکہ ڈرامہ سیریل ’’کٹو ‘‘میں بھی مرکزی کردار ادا کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مصروفیات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ سونے کا وقت بھی انتہائی کم ملتا ہے لیکن اس کامیابی پر میں خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔