ٹرمپ جرمن چانسلر کی میزبانی کریں گے، ایرانی جوہری معاہدہ اہم موضوع

ْانجیلا میرکل سے ملاقات سے قبل امریکی صدرفرانسیسی ہم منصب سے بھی ملاقات کریںگے،وائٹ ہائوس

جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 27 نومبر کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی میزبانی کریں گے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 27 نومبر کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی میزبانی کریں گے،بیان کے مطابق ان سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

توقع کی جا رہی ہے کہ ان ملاقاتوں کا اہم ترین موضوع ایران کا جوہری معاہدہ ہو گا جس کے بارے میں امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ اگر اس معاہدے میں اٴْن کے بقول موجود خامیاں دور نہ کی گئیں تو وہ اس سے الگ ہو جائیں گے۔ ٹرمپ نے اس معاہدے کی توثیق 12 مئی کو کرنی ہے اور ماکروں اور میرکل ممکمنہ طور پر وہ آخری غیر ملکی رہنما ہوں گے جو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :