مکی آرتھر نے وہاب ریاض، فوادعالم کو خوشخبری سنا دی

جمعرات 19 اپریل 2018 13:09

مکی آرتھر نے وہاب ریاض، فوادعالم کو خوشخبری سنا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں وہاب ریاض یا فواد عالم کیخلاف ہوں، بعض فیصلے سخت ضرور دکھائی دیتے ہیں لیکن وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ ہماری نیت کس قدر صاف ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں پر نہ دروازے بند ہوئے ہیں اور نہ ان کا کیریئر ختم ہوا ہے ، اگلی سیریز میں یقینی طور پر فواد عالم اور وہاب ریاض کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فواد عالم کی سلیکشن کے امکانات روشن ہیں کیوں کہ تربیتی کیمپ کے خاتمے پر انہیں یہ کہہ کر گھر رخصت کیا گیا کہ وہ دلبرداشتہ نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :