7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سِنر نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میںہرایا

ہفتہ 12 جولائی 2025 12:22

7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) 7 بار کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سِنر نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

اٹلی کے جینک سینر نے دوسرے سیمی فائنل میں 7 بار کے ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ کو مسلسل 3 سیٹس 3-6، 3-6، 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔

جینک سِنر نے پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔اس سے قبل ومبلڈن 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز امریکا کے ٹیلر فِرٹز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو اٹلی کے جینک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :