پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پانچ گھنٹے طویل اور بھرپور پریکٹس‘ کھلاڑیوں کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا

ہفتہ 12 جولائی 2025 13:54

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے چوتھے روز کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پانچ گھنٹے طویل اور بھرپور پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو عملی مشقیں کرائی گئیں جن میں بیٹنگ کی تکنیک، باؤلنگ کے مختلف انداز اور فیلڈنگ کی مہارتوں پر خاص توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو انفرادی سکلز بہتر بنانے کے لیے مفید ٹپس دی گئیں۔ کیمپ میں فاسٹ باؤلرز کو سابق ٹیسٹ کرکٹر جنید خان نے باؤلنگ کے گر سکھائے جبکہ سپنرز کو طاہر خان نے خصوصی کوچنگ دی۔ عبدالسعد نے فیلڈنگ اور کیچنگ کی ڈرلز کرائیں اور ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے کھلاڑیوں کو جدید فٹنس ٹریننگ سے آگاہ کیا۔ خواتین کھلاڑیوں کی محنت اور جوش و جذبہ قابل دید رہا جو اس اہم دورے کے لیے ان کی تیاری کا عکاس ہے۔واضح رہے کہ ویمنز ٹیم کا یہ سکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :