فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار

شاہین شاہ آفریدی جیسے تجربہ کار کپتان کی زیر قیادت کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا، بات چیت

ہفتہ 12 جولائی 2025 13:54

فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا نام اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ این سی اے میں ٹریننگ کے دوران اپنے تجربات بتاتے ہوئے احمد دانیال نے کہاکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بہت سخت ٹریننگ کی گئی اور کوچز نے ہم پر خوب محنت کی۔

(جاری ہے)

احمد دانیال نے کہا کہ ان کی باؤلنگ میں پختگی چیمپئنز کپ کے دوران آئی، جہاں انہیں شاہین شاہ آفریدی جیسے تجربہ کار کپتان کی زیر قیادت کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے عاقب جاوید سے رہنمائی لیتے رہتے ہیں تاکہ اپنی باؤلنگ میں بہتری لا سکیں۔ احمد دانیال نے مزید کہا کوشش ہوتی ہے کہ اپنے سینئرز سے سیکھتا رہوں اور ہر میچ میں خود کو بہتر بنانے کی کوشش کروں۔

متعلقہ عنوان :