سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے کے خلاف ملیر کیٹل فورم ویلفیئر کی جانب سے دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں بھتہ نہ دینے پر ہراساں کرنے کے خلاف ملیر کیٹل فورم ویلفیئر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کو ملیر کیٹل فورم ویلفیئر کی خاتون وکیل نے بتایا کہ عوامی ملیر کیٹل فورم ویلفیئر کے لوگوں کو بھتہ نہ دینے پر ہراساں کیا جارہا ہے، اویس، حبیب اور علی سمیت 9 افراد ہماری ویلفیئر کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ویلفیئر کی وکیل نے بتایاکہ 10 اپریل کو ہمارے ایک ملازم کو دفتر آتے ہوئے اٹھایا بھی گیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ہمارے ملازم کو دھمکی دی کہ اگر ہمیں بھتہ نہیں دیا گیا تو ہم دفتر میں اسلحہ رکھ کر مقدمہ درج کرادیںگے۔

ملزمان کی جانب سے ہراساں کرنے پر ان کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔۔لہٰذا عدالت متعلقہ حکام کو حکم دے کہ وہ ملزمان کو ویلفیئر کے ملازمین کو ہراساں کرنے سے روکے۔عدالت نے دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :