وزیراعظم کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 4 جولائی 2025 21:58

وزیراعظم کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی ئ درجات کی دعائ اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ، زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعائ اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے حوالے سے ریسکیو آپریشن تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔