Live Updates

190 ملین پائونڈکیس،نیب نے ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 28 جون 2024 20:41

190 ملین پائونڈکیس،نیب نے ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) 190 ملین پاونڈ کیس میں چیئرمین نیب کا بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوچیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے بر خلاف ہے۔ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا۔عدالت 14 مئی اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل کو منظور کرے۔عمران خان ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات