تین سابق امریکی فوجی کرائے کے قتل کے مجرم قرار دے دیئے گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 14:01

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) امریکی شہرنیو یارک کی ایک عدالت نے 3 سابق امریکی فوجیوں کو فلپائن میں ایک خاتون ریئل سٹیٹ ایجنٹ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان سابق فوجیوں نے یہ قتل ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے لئے کیا، جس کا خیال تھا کہ اس خاتون نے زمین کے ایک معاہدے میں اس سے دغا بازی کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق کرائے کے قاتلوں کے طور پر 2012ء میں یہ قتل کرنے کے بعد یہ ملزمان واپس امریکا لوٹ آئے تھے۔ انہیں 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تینوں مجرموں کو عمر قید تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :