سعودی عرب والے فجر کے وقت آسمان پر حیرت انگیز منظر دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں

سعودی عرب میں 7 نومبر تک روزانہ نماز فجر کے وقت آسمان پر دکھنے والا منظر 36 سال میں پہلی مرتبہ ہو گا

muhammad ali محمد علی منگل 21 اکتوبر 2025 00:40

سعودی عرب والے فجر کے وقت آسمان پر حیرت انگیز منظر دیکھنے کیلئے تیار ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) سعودی عرب والے فجر کے وقت آسمان پر حیرت انگیز منظر دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں، سعودی عرب میں 7 نومبر تک روزانہ نماز فجر کے وقت آسمان پر دکھنے والا منظر 36 سال میں پہلی مرتبہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں منگل کی صبح کو آسمان پر "الجباریات" نامی نایاب منظر دیکھنے کو ملے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق "الجباریات" کا معنی ہے شہابیوں کی بارش، اس منظر سے آسمان روشن ہو جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق شہابیوں کی بارش کا منظر 7 نومبر تک نماز فجر سے کچھ دیر قبل دکھائی دے گا۔ 36 سال بعد پہلی مرتبہ آسمان پر شہابیوں کی بارش کا منظر دیکھا جائے گا، اس دوران فی گھنٹہ تقریباً 20 شہاب دیکھے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق 7 نومبر تک پر روز فجر سے قبل آسمان پر شہابِ ثاقب کی برسات ہوگی۔

ہر چند لمحوں بعد آسمان پر شہاب ثاقب نظر آئیں گے۔ یہ نظارہ آنکھوں سے بغیر کسی دوربین کے دیکھا جا سکے گا۔ سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق فجر سے قبل جب چاند غروب ہو جائے گا، اس کے بعد شہاب ثابت کی بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ بتایا گیا ہے کہ آسمان پر شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ دوبارہ 2061 میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔            

متعلقہ عنوان :