آسٹریلیا کا ملک کے شمال کو ترقی دینے کے لئے 3.9 بلین ڈالرکے انفراسٹرکچر فنڈ کے قیام کا اعلان

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

آسٹریلیا کا ملک کے شمال کو ترقی دینے کے لئے 3.9 بلین ڈالرکے انفراسٹرکچر ..
سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) آسٹریلیا کی حکومت نے ملک کے شمال کو ترقی دینے کے لئے 3.9 بلین ڈالر (5 بلین آسٹریلوی ڈالر )کا انفراسٹرکچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب کے بعد اب شمال کو ترقی دینے کے لئے وسیع تر منصوبے شروع کئے جائیں گے جن کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے 3.9 بلین ڈالر (5 بلین آسٹریلوی ڈالر )کا فنڈ مختص کیا جا رہا ہے۔آسٹریلیا کا شمال منتشر اور کم آبادی پر مشتمل وسائل سے بھرپور علاقہ ہے۔بھارت یہاں کوئلے کی کانوں کو ترقی دینے کی پیشکش کر چکا ہے

متعلقہ عنوان :