سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر

سونا 24 قیراط فی تولہ 360100، 22 قیراط فی تولہ 330089 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

جمعرات 3 جولائی 2025 23:22

سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق24 قیراط سونا فی تولہ: 360,100 روپے،24 قیراط سونا فی 10 گرام: 308,800 روپے،22 قیراط سونا فی تولہ: 330,089 روپے،22 قیراط سونا فی 10 گرام: 283,065 روپے قیمت فروخت رہی ۔

(جاری ہے)

جبکہ چاندی (تیزابی) فی تولہ: 30,730 روپے،چاندی (تیزابی) فی 10 گرام: 8,712 روپے قیمت فروخت رہی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے زیورات اور سرمایہ کاری کرنے والے صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :