لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی

طلب میں اضافہ اور سپلائی میں رکاوٹ، برائلر گوشت کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 3 جولائی 2025 19:59

لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو اب برائلر گوشت 461 روپے فی کلو کے حساب سے خریدنا پڑ رہا ہے، جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 37 روپے فی کلو زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 304 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 318 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں گوشت اس سے کہیں زیادہ نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام برقرار ہے اور مارکیٹ میں انڈے 248 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ برائلر گوشت کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایک جانب شہریوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور دوسری جانب سپلائی چین میں خلل کے باعث ہوا ہے، جس نے قیمتوں کو متاثر کیا۔شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :