کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے 161کلوگرام نائٹروجن، 46تا 70کلوگرام فاسفورس اور 50کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں،محکمہ زراعت

جمعرات 19 اپریل 2018 14:22

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کپاس کی فصل کو کیڑوں و بیماریوں سے بچانے اور بہترپیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام کی کاشت کی ہدایت کی گئی ہے اور محکمہ زراعت کی جانب سے کہاگیاہے کہ کاشتکار کپاس کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں کیونکہ اس سے کپاس کی فصل کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ اور بہتر پیداوار دیتی ہے۔

محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے 161کلوگرام نائٹروجن، 46تا 70کلوگرام فاسفورس اور 50کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ اور پچھیتی کاشت کیلئے 80کلوگرام نائٹروجن، 35تا 58کلوگرام فاسفورس اور 38کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ استعمال کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار فاسفورس اور پوٹاش کی تمام مقدار بوائی کے وقت ڈالیں اور اگر فاسفورسی کھادوں میں 200کلوگرام گوبر کی کھاد ملا لیں تو اچھی پیداوار حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے نائٹروجن کا 1/6حصہ بوائی کے وقت اور 1/6حصہ بوائی کے 30دن بعد اور باقی ماندہ نائٹروجنی کھاد ایک پانی چھوڑ کر اگلے پانی پر ڈالیں۔ انہوںنے کہاکہ مئی میں کاشت ہونے والی کپاس کو 1/4حصہ نائٹروجن بوائی کے وقت، 1/4 حصہ بوائی کے 30دن بعد اور 1/4حصہ ڈوڈیاں بننے پر جبکہ باقی 1/4حصہ ٹینڈے بننے پر ڈالنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :